Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمرات کمپلیکس: عازمین حج کے لیے سینکڑوں جدید پنکھوں کی تنصیب مکمل

پہلے مرحلے کے دوران 200 ستون تبدیل کیے گئے تھے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی رائل کمیشن برائے مکہ اور مقدس مقامات کے تحت کدانہ ڈیویلپمنٹ کمپنی آپریشنل ماحول اور عازمین حج  کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے جاری حمکت عملی کے ایک حصے کے طور پر ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کر رہی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق کدانہ کمپنی نے جمرات کمپلیکس کے مغربی کورٹ یارڈ میں روایتی پھوار والے ستونوں کو تبدیل کرکے ایڈوانس اور ماڈرن مسٹ پنکھے نصب کیے ہیں۔
گزشتہ حج سیزن میں پہلے مرحلے کے دوران 200 ستون تبدیل کیے گئے تھے جبکہ حج سیزن 2026 میں مزید 200 ستونوں کی تبدیلی کا ہدف تھا جس سے کولنگ کی کارکردگی میں اضافہ ہوا اور علاقے میں ہوا کی تقسیم میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی۔
نئی ٹیکنالوجی اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس میں عازمین کے ارد گرد کے ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔
اس سے زیادہ آرام دہ ماحول فراہم ہوتا ہے، رمی جمعرات کے دوران فی گھنٹہ تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار عازمین حج کو راحت ملتی ہے۔

یاد رہے کدانہ ڈیویلپمنٹ کمپنی نے حج سیزن 2026 کے آغاز پر مکہ مکرمہ کے مقدس مقامات پر 60 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے ہیں جو ایک بڑے شجرکاری منصوبے کا حصہ ہیں۔
گزشتہ برس حج سیزن کے مقابلے میں سبز ایریا میں تین گنا زیادہ اضافہ ہوا ہے جس سے عازمین حج کو زیادہ آرام دہ ماحول میں مناسک کی ادائیگی میں مدد ملتی ہے۔
یہ اقدام سعودی وژن 2030 اور سعودی گرین انیشیٹیو کے اہداف کے مطابق اور ماحولیاتی توازن میں معاون پائیدار اور جدید حل اپنانے میں کدانہ کمپنی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

کدانہ ڈیویلپمنٹ کمپنی مشاعرِ مقدسہ میں اپنے دیگر منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
 کمپنی نے پیدل راستوں کے ساتھ عازمین حج کے آرام کے مقامات کے منصوبے کا دوسرا مرحلہ مکمل کیا ہے جس کا مقصد خدمات بہتر بنانا اور حجاج کے تجربے کو آسان اور بہتر کرنا ہے۔
ان کاموں میں ریسٹ ایریا، سروس کِیوسکس کی تنصیب اور سایہ دار جگہیں شامل ہیں جو پھوار والے پنکھوں سے لیس ہیں۔

 

شیئر: