حج ویکسینیشن: عازمین کی سیفٹی، اچھی صحت اور پرسکون حج کے لیے ضروری
جسمانی معذوری عازمین کو حج اجازت نامہ جاری کرنے سے روک سکتی ہے (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارتِ صحت اور پبلک ہیلتھ اتھارٹی نے ان بیماریوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جو جسمانی معذوری کے باعث عازمین کو حج اجازت نامہ جاری کرنے سے روک سکتی ہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے’ حج کی ادائیگی کے لیے جسمانی صحت کا بحال ہونا اہم ہے۔‘
ایسی بیماریاں جن کی وجہ سے جسمانی صحت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے، ان میں گردوں کا فیل ہونا جس میں ڈائیلاسیز کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہارٹ فیلیئر، جگر کا سروسس، شدید دماغی امراض، بہت زیادہ عمر، ڈیمنشیا کے علاوہ حاملہ خواتین جن کی زچگی میں آخری تین ماہ میں باقی ہوں، شامل ہیں۔
وزارتِ صحت نے زور دیا کہ عازمین حج صحت کی ضروریات کو پورا کریں جو انہیں آسانی اور آرام سے مناسک ادا کرنے کے قابل بنائے۔
عازمین کےلیے اس سال حج پر آنے سے قبل گردن توڑ بخار سے بچاو کی ویکیسین لگوانا لازمی ہے۔
اس کے علاوہ انتہائی کمزور گروپوں میں تجویز کردہ ویکسینیشن میں کووڈ 19 کی ویکسین ہے۔ ایسے عازمین جن کی عمر 65 اور اس سے زیادہ ہو جبکہ حاملہ خواتین جنہوں نے جنوری 2025 سے قبل کورونا ویکیسین لگوائی تھی، انہیں چاہئے کہ وہ بوسٹر ڈوز بھی لگوائیں۔

اس سال عازمین حج کےلیے سیزنل انفلوئنزا ویکسین شامل ہے۔ اگر انہوں نے ستمبر 2025 سے قبل ویکسین لگوائی تھی تو انہیں چاہئے کہ فلو کی بوسٹر ڈوز ضرور حاصل کریں۔
وزارت کا کہنا ہے’حج ویکسینیشن، عازمین کی سیفٹی، اچھی صحت اور پرسکون حج کے لیے ضروری قدم ہے۔‘
