Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام عبدالعزیز رائل ریزرو میں 80 ’گوہ‘ چھوڑے گئے

جہاں یہ جانور چھوڑے گئے ان کا انتخاب گراؤنڈ ریسرچ کی بنیاد پرکیا (فوٹو، ایس پی اے)
امام عبدالعزیزبن محمد رائل ریزرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ریاض ایکسپو 2030 منصوبے کے تعاون سے تحفظِ جنگلی حیات پروگرام کے تحت ریزرو میں جنگلی جانوروں کو قدرتی ماحول میں چھوڑا۔
سعودی خبررساں ایجنسی’ایس پی اے ‘ کے مطابق ادارے نے رائل ریزرو میں 80 ضب (گوہ) کو افزائشِ نسل کے لیے انکے قدرتی مسکن میں چھوڑا ہے۔
جس کا مقصد جنگلی حیات کو دوبارہ ان کے قدرتی مسکن میں بسانا اورحیاتیاتی تنوع کو فروغ دینا ہے۔
ادارے کے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عبداللطیف نے وضاحت کی کہ یہ اقدام جنگلی انواع کے تحفظ او ان کے قدرتی مسکن کی بحالی کی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی توازن کو بحال کرنا اور ریزرو کے اندر ماحولیاتی نظام کی پائیداری کو مضبوط بنانا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جن مقامات پر یہ جانور چھوڑے گئے ہیں ان کا انتخاب گراؤنڈ ریسرچ کی بنیاد پر کیا گیا تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ  وہ ماحول چھوڑے گئے جانور کے قدرتی تقاضوں کے مطابق ہے۔

’ضب‘ ریگستانی ماحول کا ایک اہم جانور ہے ( فوٹو، ایس پی اے)

چھوڑے گئے جانور(ضب) کی نگرانی کے لیے جدید ٹریکنگ اور مانیٹرنگ ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے تاکہ ان کے رویے اورماحول سے مطابقت کا جائزہ لیا جاتا رہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ضب‘ ریگستانی ماحول کا ایک اہم جانور ہے، جو فوڈ چین میں اپنا کردار ادا کرکے ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں معاون ہوتا ہے۔

شیئر: