سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں قائم پاکستانی سفارتی مشنز میں پاسپورٹ سروسز اگلے اعلان تک عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
یہ اعلان سعودی عرب میں پاکستان کے سفارتخانے کی ایکس ہینڈل پر جاری بیان میں کیا گیا ہے۔
پوسٹ میں بتایا گیا کہ’ ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں تیکنیکی وجوہ کی بنا پر پاسپورٹ سروسز عارضی طور پر معطل رہیں گی۔‘
It is to inform, due to technical reasons at Headquarters Islamabad, passport operations at all Pakistan Foreign Missions will remain suspended until further notice. The resumption of services will be announced on our social media platforms. Any inconvenience caused is regretted pic.twitter.com/czM93wic8a
— Pakistan Embassy Saudi Arabia (@PakinSaudiArab) May 2, 2026
پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ’ پاسپورٹ سروسز کی بحالی سے متعلق کوئی بھی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے جاری کی جائے گی۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اس عارضی تعطل کے باعث ہونے والی زحمت پر معذرت خواہ ہیں، ہم آپ کے تعاون اور صبر کے شکر گزار ہیں۔‘
عمان میں پاکستان کے سفارتخانے نے بھی پاسپورٹ سروسز معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
ایکس ہینڈل پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’عمان میں پاکستانی کمیونٹی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں تکنیکی وجوہات کی بناء پر سفارتخانہ پاکستان مسقط سمیت تمام پاکستانی سفارت خانوں میں پاسپورٹ آپریشن اگلی اطلاع تک معطل رہے گا۔ پاسپورٹ خدمات کی بحالی کا اعلان ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا جائے گا۔تکلیف کے لیے معذرت۔‘
اس سے قبل جدہ قونصلیٹ نے 29 اور 30 اپریل کو ٹیکنیکل مینٹینس کے باعث پاسپورٹ سروسز معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
29 اپریل کو متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفارت خانے نے بھی اعلان کیا تھا کہ کچھ تکنیلی وجوہات کی بنا پر سفارت خانے میں پاسپورٹ سروس بند ہے۔
ایکس پر پوسٹ میں ابوظبی میں پاکستانی سفارتخانے نے لکھا تھا کہ ’سروس بحال ہوتے ہی کمیونٹی کو فوری مطلع کیا جائے گا۔ لہذا تمام پاکستانیوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ یا تو پاسپورٹ کے لیے آن لائن اپلائی کریں یا سفارت خانے کی جانب سے مزید ہدایت موصول ہونے تک انتظار کریں۔‘
Public Notice :
Pakistani Community in Oman is hereby informed that due to technical reasons at Passport Headquarters Islamabad, passport operations at all Pakistan Foreign Missions including Embassy of Pakistan, Muscat will remain suspended until further notice.
The…— Pakistan Embassy Oman (@PakinOman) May 2, 2026












