Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کو ازبکستان کے صدر کا مکتوب موصول

سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات میں ازبک ہم منصب نے مکتوب حوالے کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کا  تحریری مکتوب موصول ہوا ہے، جو دونوں ملکوں کے تعلقات سے متعلق ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو ریاض میں ازبک ہم منصب بختیار سیدوف نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
اس موقع پر سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی اور وزارت کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور سعود الساطی بھی موجود تھے۔

شیئر: