Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کو روانڈا کے صدر اور جاپان کی وزیر اعظم کے مکتوب موصول

روانڈا نے مکتوب میں مملکت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جمعرات کو روانڈا کے صدر پال کگامے اور جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائچی کے مکتوب موصول ہوئے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں روانڈا کے ہم منصب نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
تحریری مکتوب میں خطے کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں مملکت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے ملاقات میں سعودی عرب اور روانڈا کے تعلقات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
 سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی، وزارت کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی اور وزارت میں افریقی ملکوں کے جنرل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل صقر القرشی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی ولی عہد کو جاپان کی وزیر اعطظم سانائے تاکائچی کا مکتوب موصول ہوا، جو دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے ہے۔
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے مملکت میں جاپان کے سفیر یاسو ناری مورینو نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات میں سعودی عرب اور جاپان کے تعلقات کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات کی گئی۔

 

شیئر: