Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے کئی علاقے پیر سے جمعے تک بارش کی زد میں رہیں گے

سیلابی صورتحال، ژالہ باری، تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے مملکت کے بیشتر علاقوں میں پیر سے آئندہ جمعے تک بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
قومی مرکز کے ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا گیا کہ ’عسیر، جازان، الباحہ، مکر مکرمہ، ریاض، قصیم، حائل، مدینہ منورہ، تبوک، الجوف، الشرقیہ اور حدود الشمالیہ بارش کی زد میں رہیں گے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’سیلابی صورتحال، ژالہ باری، تیز ہوائیں چلنے اور ساحلی مقامات پر اونچی لہروں کا بھی امکان ہے۔‘
مرکز نے شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا کہ ’وہ ویب سائٹ، سوشل میڈیا اور انوا ایپلی کیشن کے ذریعے متوقع موسمی صورتحال کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹس اور انتباہات پرعمل کریں۔‘
علاوہ ازیں موسمیات کے قومی مرکز نے پیر سے بدھ تک حدود الشمالیہ کے علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔
کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 12 درجہ سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔

 

شیئر: