Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اس علاقے کی الگ دلکشی ہے‘ قصیم میں بارشوں کے بعد بہتی ندیاں اور قدرتی مناظر

رہائشی اور وزیٹرز بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
قصیم ریجن کی شمال مشرقی کمشنری الاسیاح میں بارشوں کے بعد وادیوں اور گھاٹیوں میں جمع ہونے والے پانی سے علاقے کا قدرتی حسن نکھر کر سامنے آ گیا۔
ایس پی اے کے مطابق علاقے کے بالائی پہاڑی مقامات اور پتھریلے راستوں میں بہتی ندیاں ایک دلکش منظر پیش کرتی ہیں، جس سے لطف اندوز ہونے کے لیے علاقے کے رہائشی اور وزیٹرز بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔
ایس پی اے کے فوٹو گرافر نے ریجن کے مختلف علاقوں، وادی ضیدہ اس کی ملحقہ گھاٹیاں جن میں حنیظل اور ابالورود شامل ہیں، کے خوبصورت میدانی علاقوں کی عکاسی کی، جن میں ماحولیاتی تنوع نمایاں ہے۔
 پہاڑی ڈھلوانوں، وادیوں اور گھاٹیوں کے کناروں کے ساتھ ساتھ  پھیلنے والے سبزے اور جنگلی نباتات نے خوبصورتی اور بڑھا دی ہے۔

قدرتی مناظر اور موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے آنے والے افراد کا کہنا تھا’’ اس علاقے کی ایک الگ دلکشی ہے، قدرتی نظاروں نے اسے فیملیز کے لیے پسندیدہ مقام بنا دیا ہے۔‘
’قدرتی نظارے اور موسم، ماحولیاتی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروع دیتے ہیں، جس سے اس خطے کی ایک دیہی سیاحتی مقام کے طور پر مقبولیت میں اضافہ ہوتا ہے۔‘

 

شیئر: