سعودی بجٹ: پہلی سہ ماہی میں 386 ارب ریال کے اخراجات، 260 ارب ریال آمدنی
تعلیم کے شعبے پر ہونے والے مجموعی اخراجات 57.027 ارب ریال رہے (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی وزارت خزانہ نے سالِ رواں 2026 کی پہلی سہ ماہی بجٹ کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔ مجموعی اخراجات 386 ارب ریال، جبکہ آمدنی 260 ارب ریال ریکارڈ کی گئی۔
اخبار 24 کے مطابق وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ راوں برس کی پہلی سہ ماہی میں تیل کی مجموعی آمدنی 144 ارب ریال رہی، جبکہ ماسوائے تیل آمدن 116.252 ارب ریال تک پہنچ گئی، جو بجٹ کی کل آمدن کا 44.5 فیصد ہے۔
پہلی سہ ماہی کے دوران صحت اور سماجی ترقی کے شعبے پر مجموعی اخراجات 80.848 ارب ریال آئے، جبکہ اسی مدت میں عسکری شعبے کے اخراجات میں 26 فیصد اضافہ ہوا۔ عام اشیا پر اخراجات میں بھی 46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تعلیم کے شعبے پرہونے والے مجموعی اخراجات 57.027 ارب ریال رہے۔
وزارتِ خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں تیل کی آمدنی میں 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔