سعودی ولی عہد کو موریطانیہ کے صدر کا مکتوب موصول
سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات میں موریطانیہ کے ہم منصب نے مکتوب حوالے کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جمعرات کو موریطانیہ کے صدر محمد ولد شیخ الغزوانی کا ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مکتوب، سعودی عرب اور موریطانیہ کے تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں سے متعلق ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے موریطانیہ کے ہم منصب ڈاکٹر محمد سالم ولد مرزوک سے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات کا جائزہ، مشترکہ دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروع دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مکہ مکرمہ میں وزارت خارجہ کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل فرید بن سعد الشہری بھی موجود تھے۔
