Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوبارا بسٹرڈ: صحراؤں کی خوبصورتی اور حیاتیاتی توازن کی علامت

ہوبارا بسٹرڈ جزیرہ نمائے عرب میں سب سے اہم صحرائی پرندہ ہے جو اُن ماحولیاتی اور ثقافتی اقدار کی اہمیت کی نمائندگی کرتا ہے جو علاقے میں ریگزاروں اور فالکنری کی تاریخ سے جُڑی ہوئی ہیں۔
ہوبارا بسٹرڈ خُشک اور نیم خُشک ماحول میں حیاتیاتی توازن کو بھی برقرار رکھنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
ہوبارا کُھلے اور نیم کھُلے علاقوں میں پایا جاتا ہے جہاں سبزہ کم کم ہوتا ہے۔ لہذا یہ پرندہ، شدید موسمی حالات اور غیر موافق آب و ہوا کے مطابق خود کو ڈھالنے کی بہترین صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ اُن مقامات پر بھی رہ سکتا ہے جہاں درجۂ حرارت بہت زیادہ اور پانی انتہائی کم ہو۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ہوبارا بسٹرڈ عموماً حشرات الارض اور چھوٹے پودوں کو خوراک کے طور پر استعمال کرتا ہے جس کی وجہ سے یہ پرندہ اُن مقامات پر ماحولیاتی توازن کو قائم رکھنے کا ایک اہم حصہ بن جاتا ہے۔
ہوبارا بسٹرڈ عموماً پرندوں کے اُس خاندان سے تعلق رکھتا ہے جو صحراؤں میں پائے جاتے ہیں۔ یہ اپنے دبلے پتلے جسم اور ریتیلے رنگ کی وجہ سے مشہور ہے۔ اپنے مخصوص رنگ کی وجہ سے ہوبارا بسٹرڈ کو ریت کے ٹیلوں میں چھپنے میں آسانی ہوتی ہے لہذا یہ شکار کرنے والے جانوروں سے کافی حد تک محفوظ رہتا ہے۔

ہوبارا بسٹرڈ بہت ہی محتاط پرندہ سمجھا جاتا ہے اور انتہائی تیزی سے زمین پر دوڑ سکتا ہے۔
ہوبارا پر تحقیق کرنے والے محمد الیحییٰ کہتے ہیں کہ یہ پرندہ زیادہ تر وقت زمین پر خوراک کی تلاش میں گزارتا ہے اور صرف اُسی وقت محوِ پرواز ہوتا ہے جب ضروری ہو۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہوبارا  نے عرب ورثے میں ایک خاص حیثیت حاصل کر لی ہے کیونکہ یہ  فالکنروں کا اہم شکار ہے اور اِس کا نام ہی فالکنری سے منسُوب ہو گیا ہے جو خلیجی ریاستوں میں ایک مستند ثقافتی روایت ہے۔

شیئر: