Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوبارا بریڈنگ سینٹر 25 ہزار پرندوں کی افزائش کے لیے پُرامید

سینٹر میں 22 جدید ریسرچ اور ویٹرنری فیسیلیٹیز شامل ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
امام ترکی بن عبداللہ رائل نیچر ریزرو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا بریڈنگ سینٹر ہوبارا بسٹرڈز (تلور) کی افزائش نسل اور انہیں دوبارہ اپنے قدرتی مسکن میں متعارف کروا رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس سے بائیوڈائیورسٹی کو تعاون ملتا ہے اور مملکت بھر میں ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں مدد فراہم ہوتی ہے۔
اس سینٹر میں 22 جدید ریسرچ اور ویٹرنری فیسیلیٹیز شامل ہیں جو بین الاقوامی سٹینڈرڈز پر قائم ہیں جو اعلیٰ معیار کی افزائشِ نسل اور دیکھ بھال کرتی ہیں۔
اپنے آخری مرحلے میں اس مرکز میں تقریباً 25 ہزار پرندوں کی رہائش متوقع ہے جس سے خطرے سے دوچار ان پرندوں کو محفوظ کرنے اور جنگلی حیات کی آبادی کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
جنگلی حیات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ یہ مرکز روزگار کے مقامی مواقع پیدا کرتا ہے اور ماحولیاتی استحکام کے اہداف کے مطابق قدرتی ورثے کے تحفظ کی قومی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

 

شیئر: