Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج 2026: حرمین ریلوے میں 20 لاکھ نشستوں کی گنجائش ہو گی، ترجمان سار

سالِ رواں حرمین ریلوے میں 2 لاکھ 10 ہزار نشستوں کا اضافہ کیا گیا ہے (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی ریلوے ’سار‘ کے ترجمان خالد الفرحان کا کہنا ہے کہ رواں برس حج سیزن کے دوران حرمین ریلوے میں عازمین کی سہولت کے لیے گنجائش میں اضافہ کیا گیا ہے، مجموعی طوررپر 20 لاکھ نشستوں کو شیڈول کیا گیا ہے۔
سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے سار کے ترجمان نے مزید کہا کہ ’ریلوے کی جانب سے عازمین کو بہتر، محفوظ اور تیز رفتار ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ ماہ ذوالقعدہ کے آغاز سے اب تک حرمین ہائی سپیڈ ریلوے کے ذریعے 4 لاکھ مسافروں کو مدینہ منورہ سے مکہ اور واپسی کی سہولت فراہم کی جاچکی ہے‘۔
سعودی ریلوے کی جانب سے رواں برس حج سیزن کے لیے گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 2 لاکھ 10 ہزار نشستوں کا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ سیزن کے دوران 5 ہزار 308 ریلوے ٹرپس شیڈول کیے گئے ہیں جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہیں‘۔
ترجمان سار کا مزید کہنا تھا کہ ’توقع ہے کہ  ازدحام کو دیکھتے ہوئے حرمین ریلوے کے ٹرپس میں اضافہ کیا جائے جو یومیہ 142 تک ہوسکتے ہیں‘۔

 حرمین ریلوے سے قبل عازمین کی منتقلی بسوں کے ذریعے ہوتی تھی (فوٹو، ایکس اکاونٹ)

خیال رہے حرمین ہائی سپیڈ ریلوے سروس کے ذریعے حج سیزن میں عازمین کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
حرمین ریلوے سے عازمین کو کافی سہولت ہو گئی ہے۔ ریلوے سروس سے قبل عازمین کی مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ منتقلی بسوں کے ذریعے ہوتی تھی جس میں کافی وقت بھی لگتا تھا جبکہ حرمین ریلوے سروس کے آغاز سے دورانیہ مختصر اور سفر محفوظ و آرام دہ ہو گیا ہے۔
واضح رہے حرمین ریلوے کا آغاز مکہ مکرمہ سے ہوتا ہے، جدہ شہر کے السلیمانیہ سٹیشن سے ہوتی ہوئی ایئرپورٹ وہاں سے رابغ سٹیشن اور آخر میں مدینہ منورہ پہنچتی ہے۔

شیئر: