Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج 2026: سعودی حکام نے لاجسٹکس، سیفٹی اور ٹرانسپورٹ تیاریاں مکمل کر لیں

عازمین کی موومنٹ اور ان کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے گا ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایام حج کے دوران رمی جمرات کے لیے عازمین حج کی موومنٹ کو منظم کرنے، مقدس مقامات پر میٹرو تک رسائی آسان بنانے اور آمد و رفت کی نگرانی کے لیے انتظامی اور فیلڈ تیاریاں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزرت حج کی متعلقہ ادراوں کے تعاون سے کی جانے والی یہ کوششیں ایڈوانس پلاننگ اور ماڈرن ٹیکنالوجی پر مبنی ایک مربوط آپریشنل سسٹم کا حصہ ہیں تاکہ پورے حج سیزن میں عازمین کی موومنٹ اور ان کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت، حج فیلڈ کوآرڈینیشن کو بھی ایک یونیفائیڈ لیڈر شپ فریم ورک، معلومات کے تیز تر تبادلے اور زمینی صورتحال سے نمنٹے کے لیے فوری ردعمل کے نظام کے ذریعے بہتر بنا رہی ہے۔
ایام حج میں رمی کے لیے جمرات پر عازمین کی آمد ورفت کو منظم رکھنے کےلیے حج مشنز کے تعاون سے جامع پروگرام تشکیل دیا جاتا ہے، جس کے تحت عازمین کو شیڈول کے مطابق بھیجا جاتا ہے۔
وزارت کی جانب سے مشاعر ٹرین کے شیڈول کا بھی جائزہ لے کر جامع آپریشنل پلان کو نافذ کرنے کی ہدایت کی  گئی ہے، جس کے تحت مشاعر ٹرین سٹینشنز پر اضافی اہلکار تعینات ہوں گے۔
مشاعر ٹرین کے راستوں اور سٹیشنز پر تعینات اہلکاروں کو کراوڈ کنٹرولنگ کی مکمل تربیت دی گئی ہے، تاکہ ضیوف الرحمان کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جاسکے۔
وزارت نے عازمین پر زور دیا کہ’ وہ منظم حج تجربے کو یقینی بنانے کے لیے ضوابط اور دیے گئے شیڈول پرعمل کریں۔‘

 

شیئر: