Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سپین کے سرکاری دورے پر میڈرڈ پہنچ گئے

سعودی وزیر خارجہ سے بحرین کے ہم منصب نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ فیصل بن فرحان بدھ کو سپین کے سرکاری دورے پر میڈرڈ پہنچ گئے۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان اپنے ہم منصب سے ملاقات میں سعودی عرب اور سپین کے تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ نے لندن میں برطانوی ہم منصب یویٹ کوپر سے ملاقات میں مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال، اس کے سکیورٹی اور اقتصادی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ سے بدھ کو بحرین کے ہم منصب نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
رابطے کے دوران خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے دو طرفہ رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

 

شیئر: