Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب 100 ملکوں کے 2500 عازمین حج کی میزبانی کرے گا

ان میں اسلامی شخصیات، علمائے کرام اور شہدا کے لواحقین شامل ہیں۔ (فوٹو: الاخباریہ)
سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے کہا ہے کہ ’اس سال سعودی عرب کی میزبانی میں 100 ممالک سے 2500 افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے، اسلامی شخصیات، علمائے کرام اور شہدا کے لواحقین شامل ہیں۔‘
الاخباریہ کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور عازمین حج کی میزبانی کےلیے تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے۔
بدھ کو ریاض میں حکومتی اداروں کی پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان الدوسری نے کہا کہ’ خادم حرمین شریفین کی جانب سے حجاج کو قرآن مجید کے 20 لاکھ نسخے بطور تحفہ دیے جائیں گے۔‘
انہوں نے بتایا’ حج سیزن کے دوران مختلف وزارتوں کی جانب سے نگرانی مہم بھی تیز کردی گئی ہے۔‘
’وزارت تجارت کی ٹیموں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران وزارت کی ٹیموں نے مختلف مقامات کے 33 ہزار دورے کیے تاکہ معیاری مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنا یا جا سکے۔‘
’وزارت سیاحت نے ہوٹلوں اور مہمان نوازی کے مراکز کے 19 ہزر سے زیادہ دورے کیے اور فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا ہے۔‘
ڈیجیٹل تیاریوں کے بارے میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا ’ مشاعر مقدسہ میں 5 جی نیٹ ورک کو 100 فیصد تک کور کیا گیا ہے۔
رواں برس حج کوریج کے لیے 150 سے زائد پلیٹ فارمز اور میڈیا ہاوسز کے 3 ہزار سے زیادہ پروفیشنلز کو رجسٹر کیا گیا ہے، جبکہ مشاعر مقدسہ کی مسلسل کوریج کےلیے تقریبا 2400  ٹیکنیکل سٹاف کی خدمات حاصل ہوں گی۔
انہوں نے بتایا’ حج میڈیا فورم کا تیسرا ایڈیشن اس سال مکہ مکرمہ میں ہوگا۔‘

 

شیئر: