ولی عہد شہزادہ محمد سلمان سے امیر قطر کا ٹیلی فونک رابطہ
دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو،ایکس )
ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے امیر قطرِ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے جمعہ کے روز ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں برادر ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کے علاوہ مملکت اور قطر کے درمیان مشترکہ تعاون کے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں تازہ ترین علاقائی و بین الاقوامی صورتحال اور خطے میں رونما ہونے والے واقعات، سلامتی و استحام کو بڑھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔