Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کا اماراتی اور مصری وزرائے خارجہ سے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے کوششوں پر بات کی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبد العاطی  اور امارت کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے بات چیت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطے میں متحدہ عرب امارات میں جوہری پاور پلانٹ پر حملے کے بعد کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے امارات کے  نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ڈرون حملے کی مذمت کی۔
مصری اور سعودی وزرائے خارجہ نے رابطے میں علاقائی صورتحال، کشیدگی میں کمی لانے اور مشرق وسطی کے تنازع کے لیے سفارتی حل کی سپورٹ کے لیے مشترکہ کوششوں پر بات کی۔
ان کوششوں میں امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستان کی ثالثی کی کوششیں شامل ہیں۔

 

شیئر: