مملکت اپنی سلامتی کے تحفظ کےلیے ضروری اقدامات کرے گی: سعودی کابینہ
سعودی کابینہ کے اجلاس میں منگل کو مملکت نے اپنی سلامتی کے تحفظ، استحکام کو برقرار رکھنے، شہریوں کے تحفظ اور رہائشیوں کی سیفٹی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
کابینہ کا اجلاس منگل کو جدہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا ہے۔
کابینہ نے اجلاس نے وطن کے دفاع، اس کے اثاثوں اور وسائل کے تحفظ میں مسلح افواج کی اعلیٰ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں حج سیزن کی تیاریوں کی صورتحال، پیلگرم ایکسپیرینس پرو گرام کی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت داخلہ اور دیگر سرکاری اداروں کی کوششوں کو سراہا۔
مسلسل آٹھویں سال مکہ روٹ انیشیٹیو پر عملدرآمد کے ذریعے عازمین حج کی آمد آسان بنانے میں مدد دی گئی، اب تک 1.2 ملین عازمین حج کو اس سے فائدہ پہنچا ہے۔
یہ پروگرام دس ملکوں کے 17 ایئر پورٹس تک پھیل چکا ہے، جو عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مملکت کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔
کابینہ کو ولی عہد سے امارات کے صدر اور امیر قطر سے ہونے والے ٹیلی فونک رابطوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا، جس میں تعاون کے شعبوں پر بات ہوئی ۔خطے میں سلامتی اور استحکام مضبوط بنانے کے لیے کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد ایس پی اے کو بیان میں وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے بتایا’ کابینہ نے ریاض میں منعقدہ جی سی سی وزرائے داخلہ کے ہنگامی اجلاس کے نتائج کی بھی تعریف کی، جس میں اس بات کو دہرایا گیا کہ خلیجی ریاستوں کی سلامتی غیرمتزلزل ہے، خطے میں موجودہ چیلنجوں اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے کیے اہمیت پر زور دیا گیا۔‘
کابینہ نے سعودی، سپینش سٹریٹجک پارٹنر شپ کونسل کے قیام ک تعلقات کے فروغ ، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے افق کی وسعت کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔
کابینہ نے انٹرنیشنل سائنس و انجینیئرنگ فیئر (آئی ایس ای ایف) میں 24 ایوارڈز جیتنے پر سعودی طلبہ کی تعریف کی۔
اجلاس نے ایجنڈے میں شامل دیگر نکات کا بھی جائزہ لیا اور متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی ہے۔
