سعودی کا بینہ نے خطے میں کشیدگی کرنے پر زور دیا اور تنازع کے حل میں مدد کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو جدہ میں ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا تاکہ ایک ایسا سیاسی حل تلاش کیا جا سکے جو خطے کو مزید کشیدگی اور عدم استحکام سے بچا سکے۔
کابینہ نے آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی جہاز رانی کی آزادی کو 28 فروری سے قبل کی معمول کی حالت میں بحال کرنے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ جہازوں کی محفوظ اور بلا رکاوٹ آمد و رفت یقینی بنانے پر بھی زور دیا
سعودی ولی عہد نے کابینہ کو ازبکستان، زمبابوے، راونڈا کے صدور اور جاپانی وزیراعظم کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت سے بھی آگاہ کیا، جس میں انہوں نے ایران کے حملوں کی مذمت اور امارات کی سلامتی اور استحکام کے لیے مملکت کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے ایس پی اے کو بتایا’ اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی اجلاسوں میں مملکت کی شرکت کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘
ملکی سطح پر کابینہ نے متعدد اہم شعبوں کی کارکردگی کے انڈیکیٹرز کا جائزہ لیا۔
اجلاس نے سعودی ’انوائرمنٹ ویک‘ 2026 کو ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے کوششوں کا تسلسل قرار دیا۔
ان کوششوں میں محفوظ علاقوں کے رقبے میں چار گنا اضافہ، ایک ملین ہیکٹر سے زیادہ بنجر زمین کی بحالی، قابل تجدید پانی کے ذرائع سے 159 ملین درخت لگانا اور نایاب جنگلی حیات کی افزائش شامل ہے۔