Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں جدید سپورٹس ٹاور چلانے کے لیے نیا معاہدہ

یہ شراکت داری اس ٹاور کو عملی طور پر شروع کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے (فوٹو: سپورٹس بولیورڈ فاؤنڈیشن)
سپورٹس بولیواڈ فاؤنڈیشن نے گلوبل سپورٹس ٹاور کو آپریٹ کرنے کے لیے ’او وی جی مڈل ایسٹ‘ کو اپنا پارٹنر بنایا ہے جو ریاض کے سب سے منفرد کھیلوں اور لائف سٹائل مراکز میں سے ایک کی تعمیر کے لیے ایک سٹریٹیجک شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق گلوبل سپورٹس ٹاور کھیلوں، صحت اور کمیونٹی کو ایک ہی عمودی منزل میں اکھٹا کرتا ہے۔
دنیا کے بلند ترین سپورٹس ٹاور ہونے کے ناطے، یہ سپورٹس بولیواڈ کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد روزمرہ کی زندگی میں سرگرم طرز زندگی کو شامل کرنا ہے۔
یہ شراکت داری اس ٹاور کو عملی طور پر شروع کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ او وی جی مڈل ایسٹ کی قیادت میں آپریشنز کا مقصد بہترین کارکردگی، انفراسٹرکچر کے موثر انتظام اور طویل المدتی کمرشل ویلیو لانا ہے۔
او وی جی مڈل ایسٹ پلاننگ کے اوائل ہی سے شامل ہے اور اس کے ساتھ کام کرکے سپورٹس بولیواڈ فاؤنڈیشن نے ٹاور کے آپریشنل ماڈل، کمرشل حکمت عملی اور ریٹیل اور ڈائننگ کو شکل دی۔
اس سے یہ بات یقینی بنائی جاتی ہے کہ یہ نہ صرف ایک یادگار نمایاں جگہ کے طور پر ابھرے، بلکہ ایک مکمل آپریشنل اور پائیدار اثاثہ بنے۔
یہ شراکت داری ڈیزائن، انفراسٹرکچر اور آپریشنز کو ایک ساتھ جوڑتی ہے جبکہ ایسی جگہ کو بناتی ہے جو موثر، مضبوط اور طویل مدت کے لیے کامیاب ہو۔

سپورٹس بولیورڈ کے سی ای او جین مکگیورن کہتے ہیں کہ ’سپورٹس بولیواڈ کے لیے گلوبل سپورٹس ٹاور ایک اہم سنگ میل ہے جو فعال اور یادگار جگہ کے لیے ہمارے وژن کو لا رہا ہے۔ دنیا کے بلند ترین سپورٹس ٹاور ہونے کے ناطے یہ کھیل، صحت اور کمیونٹی کے تجربات کے لیے نئے سٹینڈرڈ سیٹ کرے گا۔‘
جیسے جیسے ریاض ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے، گلوبل سپورٹس ٹاور شہروں کے ڈیزائن میں آنے والی اس وسیع تر تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے جہاں کھیل، صحت اور کمیونٹی روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی حصہ بن رہے ہیں۔

 

شیئر: