سعودی طلبہ کے ایشین فزکس اولمپیاڈ میں پانچ بین الاقوامی ایوارڈز
ایشین فزکس اولمپیارڈ میں 27 ملکوں کے 209 طلبہ نے شرکت کی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی طلبہ کی ٹیم نے جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں ایشین فزکس اولمپیاڈ 2026 میں پانچ بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ایشین فزکس اولمپیارڈ میں 27 ملکوں کے 209 طلبہ نے شرکت کی جو پیر تک جاری رہے گا۔
جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن ریاض کے حسین حبیب الصالح، ناصر ھشام الشائع، جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن الاحسا کے رضا سالم الخمیس، جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن الشرقہ کے محمد عبدالرحمن العرفج، محمد محمود الرمل نے اعزازات حاصل کیے۔
سعودی عرب نے اس مقابلے میں 2012 میں پہلی مرتبہ شرکت کی، اب تک 27 ایوارڈز حاصل کیے ہیں ،جن میں 6 براونز میڈل اور 21 تعریفی اسناد شامل ہیں۔
اس مقابلے میں مملکت کی نمائندگی کنگ عبدالعزیز اینڈ ہز کمپینینز فاؤنڈیشن فار گفٹڈ اینڈ کری ایٹیویٹی (موھبہ) وزارت تعلیم کے اشتراک سے کرتی ہے۔

اولمپیاڈڈ میں حصہ لینے والے طلبہ سال بھر تربیتی مراحل سے گزرتے ہیں، جن میں مقامی اور بین الاقوامی تربیتی کیمپوں کے ساتھ تھیوری اور عملی تیاری کے متعدد مراحل شامل ہیں۔
ایشین فزکس اولمپیاڈ ثانوی سکول کے فزکس کے باصلاحیت طلبہ کے لیے ایک سالانہ مقابلہ ہے۔ اس کا آغاز 1999 میں انڈونیشیا میں شروع کیا گیا، جس میں 12 ملکوں نے شرکت کی۔
