Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم عرفہ پر 17.6 ملین مقامی اور 2.6 ملین بین الاقوامی کالز

حج مقامات پر کالز کی کل تعداد 20.2 ملین ریکارڈ کی گئی۔(فوٹو: عرب نیوز)
سعودی کمیونیکیشن، سپیس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن نے کہا ہے کہ ’حج 2026 کے دوران 9 ذو الحجہ یوم عرفہ کو مکہ مکرمہ اور حج مقامات پر کالز کی کل تعداد 20.2 ملین ریکارڈ کی گئی۔
ایس پی اے کے مطابق ان میں 17.6 ملین مقامی اور 2.6 ملین بین الاقوامی کالز شامل ہیں۔
موبائل انٹرنیٹ انڈیکیٹرز کے حوالے سے اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ کی رفتار 375 میگا بائٹس سیکنڈ تک پہنچ گئی۔
 ڈیٹا کا یومیہ فی فرد استعمال 1347 میگا بائٹس تک پہنچ گیا جو عالمی شرح سے  دگنی ہے۔
کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجی کا شعبہ اعلی معیار کے ساتھ  انٹرنیٹ کی طلب کو پورا کرتا ہے جو مملکت کی قیادت کی خواہشات کے مطابق ہے۔
حجاج کی کالز اور انٹرنیٹ کے استعمال میں آسانی کے لیے جدید ڈیوائسز اور انسانی وسائل کے ذریعے تیز ترین ڈاون لوڈ سپیڈ کو ممکن بنایا جاتا ہے۔
یاد رہے سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق حج 2026 میں حجاج کی کل تعداد 17 لاکھ 7 ہزار 310(1.7 ملین) تک پہنچ گئی۔
 بیرون مملکت سے 15 لاکھ 46 ہزار 655 حجاج مختلف راستوں سے سعودی عرب آنے جبکہ داخلی حجاج جن میں شہری اور رہائشی شامل ہیں، کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 646 رہی۔

 

شیئر: