Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی قبرص میں یورپی کونسل کے اجلاس میں شرکت

 اجلاس میں خطے کی صورتحال، اس کے جیو پولیٹیکل نتائج کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو قبرص میں یورپی کونسل برائے خارجہ امور کے غیر رسمی اجلاس میں شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق لیما سول میں ہونے والے اجلاس میں خطے کی صورتحال، اس کے جیو پولیٹیکل نتائج کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی استحکام پر پڑنے والے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اجلاس کے موقع پر انڈیا، فن لینڈ، فرانس اور بیلجیئم کے وزرائے خارجہ نے ملاقا تیں کیں۔
جس میں باہمی تعلقات کا جائزہ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: