مدینہ منورہ میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حجاج کی رہائش کا دورہ کیا۔ انہوں نے حجاج سے ملاقاتیں کیں اور دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا۔ پاکستان حجاج کو مسجد نبوی کے قریب مرکزیہ کے علاقے میں رہائش فراہم کی گئی ہے۔ حجاج کرام کی جانب سے وفاقی وزیر کو فیملی رومز مہیا کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔
سردار محمد یوسف نے کھانے کے معیار، صفائی اور ٹرانسپورٹ کی 24 گھنٹے نگرانی رکھنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ حج آپریشن کے آخری مرحلے تک حجاج کی خدمات میں کوئی کمی نہ رہے اور حجاج کی ہر شکایت کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔ حج پر پانچویں مرتبہ آنے والے حاجی حکیم رفیع اللہ نےرواں برس انتظامات کو مثالی قرار دیا۔ ویڈیو دیکھیے