Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت

وزارت خارجہ نے بیان میں لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا بھی اعادہ کیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ لبنان کی خود مختاری اور اس کی فوج کو نشانہ بنانے جانے کو مکمل طور پر مسترد کیے جانے کا اعادہ کیا۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں  قومی فرائض کی ادائیگی کے دوران لبنانی فوج کے افسران سمیت اہلکاروں کی اموات پر لبنانی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
لبنان کی سلامتی اور استحکام کو لاحق تمام خطرات کے پیش نظر لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا بھی اعادہ کیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزارت خارجہ نے جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفیل) پر حملے کی مذمت کی ہے، جس میں ایک فوجی جان سے گیا اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
بیان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس حملوں کو مکمل طور پر مسترد کیے جانے کا اعادہ کیا۔ قیام امن، امددی سرگرمیوں اور ہیومینٹیرین ورکرز کے خلاف حملوں کے مرتکب تمام افراد کو جوابدہ ٹہرانے پر زور دیا۔ 
مملکت نے مرنے والے فوجی کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔

 

شیئر: