Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پروجیکٹ: یمن سے ایک ہفتے میں 789 دھماکہ خیز ڈیوائسز تلف

اب تک 5 لاکھ 65 ہزار بارودی سرنگوں کو تلف کیا جا چکا ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ کے ارکان نے گزشتہ ہفتے یمن کے مختلف علاقوں سے مزید 798 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹایا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ان میں 781 پھٹنے سے رہ جانے والا آرڈیننس، 11 اینٹی پرسنل مائنز اور 6 اینٹی ٹینک مائنز شامل ہیں۔
مارب، عدن، الجوف، شبوہ، تعز، الحدیدہ، لحج، صنعا، البیضا، الضالع اور صعدہ میں بارودی سرنگیں ہٹانے کی کارروائیاں کی گئی ہیں۔
دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگوں کو بلا تفریق زمین میں بچھایا گیا تھا جو عام لوگوں، خاص طور پر بچوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کے لیے سنگین خطرہ بن رہا تھا۔
 2018 میں پروجیکٹ کے آغاز کے بعد سے اب تک 5 لاکھ 65 ہزار 137 بارودی سرنگوں کو تلف کیا جا چکا ہے۔ اس سال مئی میں 6 ہزار 232 ڈیوائسز کو ہٹایا گیا۔
پروجیکٹ کے تحت مختلف ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں سے بارودی سرنگوں یا دھماکہ خیز مواد کو ہٹانے کا کام سونپا جاتا ہے تاکہ عام لوگ محفوظ رہتے ہوئے موومنٹ کر سکیں۔

مسام پروجیکٹ کے تحت باردوی سرنگیں صاف کرنے والے مقامی انجینیئروں کی تربیت کی جاتی ہے اور انھیں جدید آلات فراہم کیے جاتے ہیں، دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے زخمی ہونے والے یمنیوں کی مدد بھی کی جاتی ہے۔

 

شیئر: