Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پروجیکٹ: باب المندب میں 6 ہزار سے زیادہ بارودی سرنگیں اور جنگی باقیات تلف

یہ اقدام شہریوں کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔( فوٹو: ایکس اکاونٹ مسام)
یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے مسام پروجیکٹ کے ارکان نے تعز گورنریٹ کے علاقے باب المندب سے 6 ہزار 11 مائنز اور جنگ کی باقیات کو تباہ کیا ہے، جو شہریوں کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ کارروائی مغربی یمن میں باب المندب پروجیکٹ کی خصوصی ٹاسک ٹیم کے ذریعے مکمل کی گئی۔
اس کا مقصد یمنی سرزمین کو بارودی سرنگوں، دھماکہ خیز ڈیوائسز اور ایسی جنگی باقیات سے صاف کرنا ہے جو شہریوں کی زندگیوں کےلیے سنگین خطرہ ہیں۔
مسام نے 136 مختلف اقسام کے گولے، 3 ہزار 200 ڈیٹونیٹر، 2 ہزار 536 ایمبونیش راونڈز، 36 اینٹی پرسنل مائنز، 58 اینٹی ٹینک مائنز، 102 شیل، 7 دھماکہ خیز ڈیوائسز، 8 ہینڈ گرینڈ، 9 راکٹ اور 18 پروجیکٹائل اجزا تباہ کیے ہیں۔
خصوصی ٹاسک ٹیم کے کمانڈر نے بتایا’ مسام کی ٹیم متاثرہ علاقوں میں بکھرے ہوئے دھماکہ خیز مواد کے خطرات کو کم کرنے کے لیے شہریوں اور مقامی حکام کی رپورٹ پر24 گھنٹے میں کارروائی کرتی ہے۔‘

مسام پروجیکٹ، یمن کے متعدد علاقوں میں انسانی ہمدردی کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور ہنگامی رپورٹس پر کارروائی کرکے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنا رہا ہے۔
پروجیکٹ کے تحت مختلف ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں سے بارودی سرنگوں یا دھماکہ خیز مواد کو ہٹانے کا کام سونپا جاتا ہے تاکہ عام لوگ محفوظ رہتے ہوئے نقل و حرکت کر سکیں۔ انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنایا جاسکے۔

 

شیئر: