Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنان ایگزیبیش: سعودی ہیرٹیج کمیشن نے گلوبل ایونٹیکس ایوارڈ جیت لیا

اسے نمایاں ترین بین الاقوامی اعزازات میں شمار کیا جاتا ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ہیریٹج کمیشن نے ایک نئی بین الاقوامی کامیابی حاصل کی ہے، سعودی انٹرنیشنل ہینڈی کرافٹس ویک کے تیسرے ایڈیشن ’بنان ایگزیبیشن‘ کو گلوبل ’ایونٹیکس ایوارڈز‘ میں براونز میڈل حاصل کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ثقافتی ایونٹ کی کیٹیگری میں ملنے والا یہ ایوارڈ، ایونٹس اور مارکیٹنگ تجربات کے حوالے سے نمایاں ترین بین الاقوامی اعزازات میں شمار کیا جاتا ہے۔
یہ ایوارڈ ’بنان ایگزیبیشن‘ کی جامع ثقافتی تجربہ فراہم کیے جانے کی اس کامیابی کا اعتراف ہے، جس میں سعودی دستکاری کی بھر پور وراثت کو اجاگر کیا گیا۔
 منفرد و معیاری پروگرام اور تقریبات کے ذریعے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر سعودی ثقافت کو فروغ  دیا گیا۔ دنیا بھر سے ہنر مندوں، ماہرین اور ثقافتی ورثے کے شائقین کو یکجا کیا گیا۔
 واضح رہے بنان ایگزیبیشن، ہیریٹج کمیشن کے نمایاں انیشیٹیو میں سے ایک ہے، جس کا مقصد دستکاری کو فروغ دینا،  مقامی دستکاروں اور کاروباری افراد کے لیے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

گلوبل ایونٹیکس ایوارڈ ہر سال دنیا بھر میں تخلیقی تجربات اور ایونٹس میں جدت اور عمدگی کو سراہنے کے لیے پیش کیے جاتے ہیں۔
ہیریٹیج کمیشن کا کہنا ہے’ یہ کامیابی بین الاقوامی معیار کے مطابق ثقافتی ورثے کے ایونٹس کو فروغ دینے کے لیے کوششوں کی عکاسی کرتی ہے، جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

 

شیئر: