Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روایتی عرب مہمان نوازی، الجوف ایئرپورٹ پر تحائف کے ساتھ مسافروں کا استقبال

الجوف ریجن کے سٹریٹیجک ڈیویلپمنٹ آفس کی جانب سے ’وزیٹرز ویلکم‘ انیشیٹیو متعارف کرایا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد وزیٹرز کی آمد کے تجربے کو بہتر بنانا اور خطے کی ثقافتی شناخت کو فروغ دینا ہے۔
ریجن میں اکنومک ڈیویلپمنٹ اور ٹورازم سیکٹر کے سربراہ انجینیئر حسن زین الدین نے بتایا کہ ’یہ اقدام ان عملی منصوبوں کے تسلسل کا حصہ ہے جن کا مقصد وزیٹرز کے تجربے کو بہتر بنانا، الجوف کی منفرد سیاحتی، ثقافتی اور تاریخی خصوصیات کے ساتھ ساتھ مقامی مصنوعات کو نمایاں کرنا ہے۔‘
 استقبالیہ پروگرام کے تحت الجوف آنے والے وزیٹرز میں تحائف تقسیم کیے جا رہے ہیں جن میں تعارفی اور رہنمائی مواد کے علاوہ منتخب مقامی مصنوعات شامل ہیں۔‘

ویلکم بیگز میں اعلٰی معیار کا زیتوں کا تیل اور الجوف کا حلوہ رکھا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سیاحوں کو ابتدائی مرحلے میں ایک خوشگوار تجربے سے روشناس کرانا ہے جو علاقے کی مہمان نوازی اور پرتپاک استقبال کی روایت کا عکاس اور مقامی ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرے۔

حسن زین الدین نے کہا کہ ’منصوبے پر عمل درآمد دوسرے ایئرپورٹس کلسٹر کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے جس کی نمائندگی الجوف انٹرنیشنل ایئرپورٹ کر رہا ہے جبکہ نجی شعبے کے متعدد شراکت دار بھی شریک ہیں۔‘
یہ منصوبہ وسیع تر عملی کوششوں سے ہم آہنگ ہے تاکہ الجوف کی زرعی صلاحیتوں کو اجاگر اور پائیدار سیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔

 

شیئر: