الجوف میں ادب، موسیقی اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد
الجوف ریجن میں ثقافتی ورثے کے فروغ کے لیے لٹریچر اینڈ رائٹرز ایسوسی ایشن نے کنگ عبد العزیز وومن ایسوسی ایشن کے اشتراک سے سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔
اس ایونٹ میں چار متنوع شعبوں کلچرل، روایتی موسیقی، سوشل اور مارکیٹنگ کے پہلوؤں کو پر توجہ مرکوز کی گئی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سکاکا میں الدید حان پارک میں تقریبات سنیچر کو اختتام پذیر ہو گئیں۔
ان سرگرمیوں میں شاعری کی شامیں شامل تھیں، جس میں متعدد شعرا نے حصہ لیا۔
الجوف کی روایتی پرفارمنسز، مقامی خاندانوں کی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش، ربانہ (روایتی موسیقی کا انسٹرومنٹ) کی پرفارمنس، خواتین ہنر مندوں کی جانب سے سدو بنائی ار دیگر دستکاریوں کے لائیو مظاہرے شامل تھے۔
دستکاری اور وژوئل آرٹ مصنوعات کی نمائش ایک بازار بھی قائم کیا گیا۔
اس ایونٹ کا مقصد نوجوانوں کو الجوف ریجن کے ثقافتی اور سماجی ورثے سے جوڑنا، دستکاری اور فائن آرٹس کے شعبے میں تخلیقی صلاحیتوں کا اجاگر کرنا ہے۔
اس کے علاہ خاندانوں کی سپورٹ اور انہیں بااختیار بنانا شامل ہے تاکہ انہیں مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔