Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خانہ کعبہ کے دروازے کے ایک نایاب فن پارے کی نمائش

 نایاب تختی کی تاریخ 1119 سالِ ہجری بمطابق 1707 عسیوی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
حرمین شریفین آرکیٹکچرل ایگزیبیشن میں نایاب تاریخی نوادرات موجود ہیں جو مختلف اسلامی ادوار میں خانہ کعبہ کی دیکھ بھال کے مراحل کی عکاسی کرتے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ان نوادرت میں ’معرض عمارت الحرمین‘ نمایاں ہے جو خالص سونے سے بنائی گئی ایک تاریخی تختی ہے جو تین صدیوں سے بھی قبل خانہ کعبہ کے دروازے پر نصب رہی تھی۔
سونے کی یہ تختی منفرد اور قیمتی نوادرات میں شمار ہوتی ہے۔ یہ تختی چھ  باہم جڑے ہوئے حصوں پر مشتمل ہے جو لوہے کے ایک فریم میں نصب ہے۔
نایاب تختی پر عربی رسم الخط میں قرآنی آیات کنندہ ہیں جو اسلامی فن کی عظمت اور باریک بینی کو اجاگر کرتی ہیں۔
نایاب تختی کی تاریخ 1119 سالِ ہجری بمطابق 1707 عسیوی بتائی گئی ہے۔ یہ خانہ کعبہ کے دروازے کے اوپر نصب تھی اور ان معماری و تزئینی عناصر کا حصہ تھی جنہیں مختلف ادوار میں خصوصی اہمیت اور توجہ حاصل رہی۔
اس تاریخی تختی کی نمائش زائرین کو خانہ کعبہ کی تعمیراتی تاریخ اور فنی روایات کے ایک اہم باب سے روشناس ہونے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
واضح رہے ’معرض عمارت الحرمین الشریفین‘ میں تاریخی نوادرات، تعمیراتی ماڈلز، نایاب تصاویر اور دستاویزات کا بڑا ذخیرہ موجود ہے تاکہ مسجد الحرم اور مسجد نبوی الشریف کی تاریخ، ترقی اور دیکھ بھال کو اجاگر کیا جا سکے۔
یہ نمائش حرمین شریفین کی خدمت، توسیع امور، دیکھ بھال اور زائرین حرمین کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لیے سعودی عرب کی حکومت کی مسلسل کاوشوں کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

 

 

شیئر: