Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں ’نیلی چائے‘ کی کاشت، کیا اس کے غذائی فوائد ہیں؟

نیلی چائے ایک ایسی پروڈکٹ ہے جس کی نمایاں بات اِس کا غذائیت سے بھرپور ہونا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
جازان ماؤنٹینز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کلیٹوریا ٹرناٹیا پھول اُگانے کے ایک آزمائشی منصوبے پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد نیلی چائے کی کاشت کو فروغ دینا ہے جو پہاڑی علاقوں میں اچھے نتائج پیدا کرنے والی فصل سمجھی جا رہی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اتھارٹی نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ، اُس کی اُن کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد جازان کے پہاڑی علاقوں میں پائیدار زراعت کو ترقی دینا ہے۔اِس کی بڑی وجہ یہاں معاشی ترقی کے واضح امکانات کا پایا جانا ہے جس سے مقامی معیشت میں تعاون کو بہتر اور زرعی شعبے میں آمدن کے ذرائع کو متنوع جا سکتا ہے۔
یہ انیشیٹیو خصوصی فصلوں میں کاشتکاری کو وسعت دینے کے لیے کسانوں کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے تاکہ وہ اُن تمام زرعی وسائل سے فائدہ اٹھا سکیں جو علاقے میں پائے جاتے ہیں۔
جازان اتھارٹی کے مطابق نیلی چائے ایک ایسی پروڈکٹ ہے جس کی نمایاں بات اِس کا غذائیت سے بھرپور ہونا، مخصوص ذائقہ اور دلکش قدرتی رنگ ہے۔
اِس میں کیفین بھی نہیں ہے بلکہ ایسے غذائی اجزا کثرت سے پائے جاتے ہیں جو جسم کے خلیوں کو نقصان پہنچانے والے مُضِر ذرات سے تحفظ دیتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ نیلی چائے، اپنے غذائی فوائد کی وجہ سے تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور ایک اعلٰی درجے کی زرعی فصل کے طور پر اِس میں دلچپسی بہت بڑھ رہی ہے۔

شیئر: