Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت، بحرین اور اردن پر ایران کے حملے علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ، سعودی عرب کی مذمت

سلامتی اور استحکام کی بحالی کی کوششوں کو نقدصان پہنچتا ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے بدھ کو بحرین، کویت اور اردن پر ایران کے نئے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں بحرین، کویت اور اردن کی خود مختاری کے خلاف ایران کے بلا اشتعال حملوں اور خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور انہیں تینوں ملکوں کی سرزمین، ان کی فضائی حدود کی سکیورٹی اور سیفٹی کے لیے خطرہ قرار دیا۔
وزارت نے بیان میں کہا کہ’ ان حملوں کا جاری رہنا علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ اس سے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے، سلامتی اور استحکام کی بحالی کی کوششوں کو نقصان پہنچتا ہے۔‘
بیان میں سعودی عرب نے بحرین، کویت اور اردن کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ان ملکوں کی جانب سے اپنی خود مختاری، سلامتی، استحکام ، اپنے شہریوں اور رہائشیوں کی سیفٹی کے لیے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی سپورٹ کی۔
یادر ہے منگل کو مشرق وسطیٰ کی جنگ اس وقت شدت اختیار کر گئی جب امریکہ نے فوجی ہیلی کاپٹر گرنے پر ایران میں اہداف کو نشانہ بنایا۔
ایران نے اس کے جواب میں خطے میں امریکی اثاثوں پر حملے کیے۔
کویت نے کہا کہ وہ بدھ کی صبح ڈرون حملوں سے نمٹ رہا ہے جبکہ بحرین نے فضائی حملے کے سائرن بجائے اور عوام کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت دی۔
کویت کی فوج نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ فضائی دفاعی نظام منظور شدہ طریقہ کار کے مطابق دشمن فضائی اہداف کو روک رہا ہے۔
 ایران کے پاسدران انقلاب نے دعوی کیا کہ انہوں نے اردن میں امریکی الازرق بیس کے چار مقامات کو طویل فاصلے کے میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

 

شیئر: