Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کا زلزلے سے اموات پر فلپائن کے صدر کو تعزیتی پیغام

فلپائن میں آنے والے شدید زلزلے سے کم از کم 45 افراد ہلاک ہوئے ہیں ( فوٹو: اے پی )
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے زلزلے میں ہونے والی اموات پر فلپائن کے صدر کو تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں۔
 شاہ سلمان بن عبد العزیز نے فلپائن کے صدر فرڈیننڈ مارکوس جونیئر کے نام پیغام میں صدر، مرنے والوں کے اہل خانہ اور فلپائنی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔
ایس پی اے کے مطابق پیغام میں زخمیوں کے جلد صت یابی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی فلپائن کے صدر کو الگ تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
یاد رہے کہ فلپائن میں آنے والے شدید زلزلے سے کم از کم 45 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے جبکہ متعدد عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق پیر کی صبح سات بج کر 37 منٹ پر منڈاناؤ کے علاقے میں آنے والے زلزلے کی شدت 7.8 تھی، جس سے تین فٹ اونچی سونامی کی لہریں بھی پیدا ہوئیں۔
حکام کا کہنا ہے زلزلے سے گھروں، سڑکوں اور سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ 25 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے جو حکومت کے زیر انتظام ایمرجنسی شیلٹرز میں مقیم ہیں۔

 

شیئر: