Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادی ڈاکٹر مھا بنت مشاری فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو انسٹی ٹیوٹ کی سی ای او مقرر

شہزادی مھا بنت مشاری ممتاز نے غیر معمولی ریکارڈ کی حامل ہیں (فوٹو: اخبار 24)
فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز نے شہزادی ڈاکٹر مھا بنت مشاری بن عبدالعزیز آل سعود کو سی ای او مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق شہزادی مھا بنت مشاری ممتاز نے غیر معمولی ریکارڈ کی حامل ہیں۔ مختلف شعبوں میں قائدانہ کردار ادا کیا جن میں ہیلتھ کیئر، اعلی تعلیم، سائنسی تحقیق، ادارہ جاتی ترقی اور بین الاقوامی تعاون شامل ہے۔
اپنے شاندار کیئریر کے دورا انہوں نے عالمی شراکت داریوں کے قیام، جدت کے فروغ اور عالمی سطح پر سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
عالمی سطح پر مملکت کی نمائندگی کے علاوہ وہ حال ہی میں الفیصل یونیورسٹی فار ایکسٹرنل ریلیشنز اینڈ ڈیولپمنٹ کی نائب صدر کے طورپر خدمات انجام دے رہی تھیں۔
 بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین یاسر الرمیان نے شہزادہ مھا بنت مشاری کی بطور سی ای او تقرری  کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور عالمی سطح پر تجربے کو سراہا ہے۔
 شہزادی مھا بنت مشاری نے اس یقین اظہار کیا کہ وہ بورڈ آف ٹرسٹیز، ایگزیکٹو کمیٹی ، شراکت داروں اور عملے کے ساتھ مل کر انسٹی ٹیوٹ کے کردار کو مزید فروغ دینے کے لیے بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کریں گی۔

 

شیئر: