حدود الشمالیہ ریجن کی ٹورازم ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے سیاحتی تنوع اور علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے ’بدنۃ‘ کے عنوان سے فورم کا انعقاد کیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق فورم کا انعقاد عرعر کے پرنس عبدالعزیز بن مساعد ہال میں کیا گیا جس میں سیاحت اور ترقیاتی امور سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
-
ورثے اور جدت کا امتزاج، جازان کی ثقافتی سیاحت کا فروغNode ID: 904845
فورم کے شرکا کو علاقے میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔
خطے کے قدیم ثقافت اور سیاحتی مقامات کو اجاگر کیا گیا جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔

ثقافتی فورم میں مختلف تفریحی پروگرام کے علاوہ تربیتی نشستیں، سیمینار اور متنوع سیاحتی تجربات سے شرکا کو متعارف کرایا گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے تحائف بھی تقسیم کیے گئے جبکہ سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے اہم معلومات بھی فراہم کی گئیں۔











