Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی ایجنسی کے سربراہ اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی ملاقات

الربیعہ سے قطری وزیر ڈاکٹر مریم بنت علی المسند نے بھی ملاقات کی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ العربعہ سے جمعرات کو ورلڈ فوڈ پروگرام کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر سینڈی میکین سے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں انسانی اور امدادی کوششوں سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں اداروں کے خوراک سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر نے ضرورت مند ملکوں اور کمیونیٹز کی مدد کےلیے سعودی عرب کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے انسانی، امدادی اور ترقیاتی کاموں میں شاہ سلمان مرکز کی نمایاں کامیوں کو سراہا۔
ڈاکٹر عبداللہ الربعہ سے نیویارک میں میڈیسن سانس فرنٹیئرز( ڈاکٹر ود آوٹ بارڈرز) کے انٹرنیشنل صدر ڈاکٹر کرسٹوس کرسٹو نے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں بحرانوں سے متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرنے میں ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز کے سربراہ سے قطری وزارت خارجہ میں وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ڈاکٹر مریم بنت علی المسند نے ملاقات کی۔

 

شیئر: