سعودی ولی عہد سے فرانسیسی صدر کا رابطہ، علاقائی صورتحال اور میری ٹائم سکیورٹی پر تبادلہ خیال
مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور بھی بات کی گئی۔( فوٹو: ایس پی اے، اے ایف پی)
سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے اتوار کو فرانس کے صدر ایمانویل میخکواں نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور فرانس کے درمیان مشترکہ تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا، متعدد شعبوں میں ان کی سپورٹ اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقے تلاش کیے۔
دونوں رہنماوں نے خطے کی حالیہ صورتحال، علاقائی سلامتی اور استحکام بڑھانے کے ساتھ میری ٹائم سکیورٹی اور فریڈم آف نیویگیشن کو یقینی بنانے کے حوالے سے جاری سفارتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
رابطے میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور بھی بات کی گئی۔
