Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ سمیت کئی ملکوں میں سعودی امداد، خوراک اور شیلٹر کٹس تقسیم

غزہ میں 24 ہزار 500 گرم کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے گئے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب، غزہ، یمن اور مالی سمیت دنیا بھر میں ضرورت مند افراد کو امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
شاہ سلمان مرکز کے زیر انتظام سینٹرل کچن نے اتوار کو وسطی اور جنوبی غزہ میں انتہائی کمزور طبقات میں 24 ہزار 500 گرم کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے ہیں۔
یہ کوشش امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے دنیا بھر میں متاثرہ افراد اور ضرورت مندوں کی بلا امتیاز سپورٹ کے حوالے سے مملکت کے انسانی ہمدردی کے کردار کی عکاسی کرتی ہے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے یمن میں ایمرجنسی شیلٹر پروگرام کے پانچویں مرحلے کے ایک حصے کے طور پر المھرہ گورنریٹ میں آتشزدگی سے متاثرہ افراد میں 30 خیمے اور 30 شیلٹر کٹس تقسیم کیں، جس سے 180 افراد نے فائدہ اٹھایا۔

ایس پی اے کے مطابق مالی میں سعودی امدادی ایجسی نے  بے گھر افراد اور ضرورت مندوں میں ایک ہزار فوڈ باسکٹس تقسیم کیں۔
یہ اقدام شاہ سلمان مرکز کے دریعے مملکت کی جانب سے کمزور اور متاثرہ کمیونٹی کی مدد کے لیے کی جانے والی انسانی اور امدادی کوششوں کا حصہ ہے۔

 

شیئر: