شہزادہ فیصل بن فرحان سے ایرانی اور اردنی وزرائے خارجہ کا رابطہ
امن کے حصول کے لیے مملکت کی خواہش کا اظہار کیا ( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایرانی ہم منصب عباس عراقچی نے پیر کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے مملکت کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان فوجی کارروائیوں کے خاتمے اور مستقل معاہدے تک پہنچنے کے لیے تفصیلی مذاکرات کے آغاز کے لیے طے پانے والے ایگریمنٹ کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے امن کے حصول کے لیے مملکت کی خواہش کا اظہار کیا جو علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کو مضبوط بنائے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی ڈیولپمنٹ کا جائزہ لیا، خطے میں مستقل اور پائیدار استحکام کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان اور اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے بھی ٹیلی فون پر خطے کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
