Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں سعودی ورثے سے متاثر فن پارے

’ورث‘ نے قومی ٹیم کے لیے پرچموں کا ایک مجموعہ متعارف کرایا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس ’ورث‘ قومی ٹیم کے سفر کے ساتھ مملکت کے ورثے سے متاثر فن پاروں کے ذریعے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اپنی موجودگی کو نمایاں کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  ’ورث‘ نے قومی ٹیم کے لیے ’یادگاری تبادلے‘ کے پرچموں کا ایک مجموعہ متعارف کرایا ہے، جس کا ڈیزائن قدیم سعودی فن ’سدو‘ سے متاثرہے۔ یہ فن صحرائی خیموں اور مہمان نوازی و سخاوت جیسی روایتی اقدار کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
ڈیزائن میں سعودی صحرا میں کھلنے والے خوشبو دار جنگلی پھول ’خزامی‘ کے مناظر کو شامل کیا گیا، جن کے ذریعے مقامی ماحول کی خوبصورتی اور روج کو اجاگر کیا گیا ہے۔
یہ فن پارے ’ورث‘ کی دستکاری پروگرام ’تلمذہ السدو‘ (سدو کے طلبہ) کے تحت تیار کیے گئے، جو اس بات کا اظہار ہیں کہ نئی نسل اپنے ثقافتی ورثے کو عالمی سطح تک پہنچانے اور اسے منفرد و جدید انداز میں پیش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس عالمی ایونٹ میں یہ شرکت ’ورث‘ کے اس وژن کی عکاسی کرتی ہے، جس کے تحت سعودی عرب کے روایتی فنون کوعالمی پلیٹ فارمز اور بڑے بین الاقوامی ایونٹس سے جوڑا جارہا ہے۔
اس کا مقصد قومی ثقافتی ورثے کو مملکت کی ثقافتی شناخت کے ایک موثر عنصر کے طورپر فروغ دینا اور دنیا کو سعودی عرب کے تخلیقی تنوع سے روشناس کرانا ہے۔

 

شیئر: