Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی ویانا میں آسٹریا کے چانسلر اور سپیکر سے ملاقات

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو ویانا میں آسٹریا کے چانسلر کرسچیئن سٹاکر سے ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کے تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں یورپ، مشرق وسطی اور دنیا کے دیگر خطوں کی حالیہ صورتحال اور ایشوز پر بھی بات کی گئی۔
اس سے قبل شہزادہ فیصل بن فرحان نے آسٹریا کی نیشنل کونسل کے صدر ( پارلیمنٹ کے سپیکر) والٹر روزن کرانز سے ملاقات کی۔
 مختلف شعبوں میں سعودی، آسٹریائی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔​
متعدد علاقائی ایشوز اور سلامتی و استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے سعودی وزیر خارجہ پرتگال کے بعد ایک روزہ سرکاری دورے پر آسٹریا پہنچے ہیں، ان کی دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ  فیصل بن فرحان اور پرتگالی ہم منصب پاولو رینگل نے سفارتی اور خصوصی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزے کی شرائط سے باہمی استثنیٰ کے معاہدے پر  دستخط کیے تھے۔
یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے فریم ورک کا حصہ ہے، جس کا مقصد سفر اور رابطے کو آسان بنانے کے ساتھ ہم آہنگی کو بڑھانا ہے۔

 

شیئر: