ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے شاہ بحرین کا ٹیلی فونک رابطہ
خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے جمعہ کے روز بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق شاہ بحرین کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں علاقائی صورتحال اور خطے میں سلامتی و استحکام کو بڑھانے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
باہمی ٹیلی فونک رابطے میں مشترکہ دلچسپی کے مختلف موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
