Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان سے لبنانی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ

لبنان اور خطے کی تازہ ترین صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو، ایکس )
سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو آج بروز جمعہ لبنان کے صدر جوزف عون کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دونوں رہنماوں کے مابین ہونے والی گفتگو کے دوران لبنان اور خطے کی تازہ ترین صورتحال سمیت امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صدر جوزف عون نے لبنان کے حوالے سے سعودی عرب کے موقف اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مملکت کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے اس پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔
ٹیلیفونک رابطے میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور علاقائی استحکام سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

شیئر: