Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا امریکہ، ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال

معاہدے کے نفاذ کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو ایران کے ہم منصب عباس عراقچی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس یی اے کے مطابق رابطے کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی حالیہ ڈیولپمنٹ اور گزشتہ ہفتے طے پانے والے معاہدے کے نفاذ کے حوالے سے بات کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی صورتحال، مکالمے اور سفارتی حل کی اہمیت پر بات کی جس سے خطے کے تمام ممالک اور عوام کے مشترکہ مفادات حاصل ہو سکیں۔
سعودی عرب نے امریکہ اور ایران کے درمیان فوجی کارروائیاں ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولے جانے کے معاہدے کا خیر مقدم کیا۔

 

شیئر: