امریکہ، ایران معاہدہ: تکنیکی مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ہفتے ہوگا، پاکستان
پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری سفارتی عمل کے تحت تکنیکی مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ہفتے منعقد ہوگا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے بدھ کو پریس بریفننگ کے دوران بتایا کہ کہ امریکہ اور ایران کے درمیان تکنیکی مذاکرات میں صرف عارضی وقفہ آیا ہے اور یہ عمل آئندہ ہفتے پیر یا منگل کو دوبارہ شروع ہو گا۔
دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان طاہر اندرابی سے جب پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا ’تکنیکی مذاکرات جاری ہیں جو آئندہ ہفتے، شاید پیر یا منگل کو دوبارہ شروع ہوں گے۔ یہ ایک عارضی وقفہ ہے اور مذاکرات جاری رہیں گے۔‘