Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر مواصلات کو تمغہ ’ہلال پاکستان‘ سے نوازا گیا

سفیر پاکستان احمد فاروق نے تمغہ ’ہلال پاکستان‘ سعودی وزیر مواصلات کو دیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر عبداللہ بن عامر السواحہ کو پاکستان کے نمایاں ترین قومی اعزاز ’ہلال پاکستان‘ سے نوازا گیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریاض میں سفیرِ پاکستان احمد فاروق نے حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ ’ہلال پاکستان‘ سعودی وزیر مواصلات کو پیش کیا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر ترجیحی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے اور شراکت داری کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
وزیر مواصلات کو دیئے جانے والے اس اعزاز کو مملکت اور پاکستان کے مابین تاریخی اور برادرانہ تعلقات، نیز مواصلات، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون اور مضبوط ہوتی شراکت داری کا عکاس قرار دیا گیا۔

 

شیئر: