وینزویلا زلزلہ: باپ بیٹا چار روز بعد ملبے کے نیچے سے زندہ برآمد
وینزویلا میں 24 جون کو خوفناک زلزلہ آیا تھا (فوٹو: روئٹرز)
وینزویلا میں تباہ کن زلزلے کی وجہ سے منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے میں دبے باپ بیٹے کو چار روز بعد زندہ نکال لیا گیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی و فرانسیسی امدادی کارکنوں کو گوائیرا کے علاقے میں خصوصی سرچ کیمرے میں زندگی کے آثار دکھائی دیے۔
اس کے بعد کافی احتیاط سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا گیا کیونکہ ملبہ گرنے کے خدشات تھے۔
رپورٹ کے مطابق چند گھنٹے کی کھدائی کے بعد ٹیم باپ بیٹے تک پہنچ گئی جنہوں نے ماسک ماسک پہن رکھے اور کافی کمزور لگ رہے تھے، ان کو سٹریچر پر ڈال کر ملبے بھری گلیوں میں سے گزارتے ہوئے ایمبولینس تک لایا گیا اور پھر ہسپتال پہنچایا گیا۔
ساحلی ریاست لاگوائیرا بدھ کے روز آنے والے زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایک ہزار چار سو 50 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ہزاروں اب بھی لاپتہ ہیں۔
فرانس کی سول سکیورٹی کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ ’وہ بہت کمزور ہیں کیونکہ چار روز تک ایک تنگ مقام پر پھنسے جہاز ہوا بھی مناسب موجود نہیں تھی، ان کو دوبارہ عام زندگی کی طرف لانے کے لے ادویات وغیرہ دی جا رہی ہیں۔‘
ملک میں یہ صورت حال ایک ایسے وقت میں بنی ہے جب وینزویلا پہلے ہی معاشی بحران اور سیاسی بے چینی کا شکار ہے اور اس کی وجہ امریکی فوج کا وہ آپریشن تھا جس میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کر کے امریکہ لے جایا گیا تھا۔
اس کے بعد سے ملک کے حالات بہتر نہیں اور لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو صاف پانی اور دوسری بنیادی ضروریات دستیاب نہیں۔
وینزویلا میں 24 جون کو خوفناک زلزلہ آیا تھا جس کے بعد 188 افراد کی ہلاکت اور سینکڑوں کے ملبے تلے دبنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو لواحقین اور امدادی کارکن زندہ بچ جانے والوں کو نکالنے کے لیے بے تاب کوششیں کرتے رہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق بدھ کی شب شمالی وینزویلا میں ایک منٹ کے وقفے سے 7.2 اور 7.5 شدت کے دو زلزلے آئے، جن سے عمارتیں زمین بوس ہو گئیں، دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں اور ہزاروں افراد گھروں سے نکل کر سڑکوں پر آ گئے۔
دارالحکومت کاراکاس کے شمال میں واقع ریاست لا گوائیرا سب سے زیادہ متاثر ہوئی، جہاں لوگ ملبے کے ڈھیروں میں اپنے پیاروں کو تلاش کرتے اور ان کے نام پکارتے دکھائی دیے۔