قطر: فوجی کارروائیوں کے دوران شیل کا ٹکڑا لگنے سے ایک شہری ہلاک ، ایک زخمی
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دونوں افراد ایک کشتی پر سوار تھے جو لاپتا ہو گئی تھی۔ (فوٹو:اے ایف پی)
قطر کی وزارتِ داخلہ نے اتوار کو بتایا کہ علاقے میں جاری فوجی کارروائیوں کے دوران شیل کا ٹکڑا لگنے سے ایک قطری شہری جان سے گیا جبکہ ایک اور شخص زخمی ہو گیا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دونوں افراد ایک کشتی پر سوار تھے جو لاپتا ہو گئی تھی۔ سرچ آپریشن کے بعد اتوار کی علی الصبح کشتی کو تلاش کر لیا گیا۔
وزارتِ داخلہ نے واقعے کا مقام نہیں بتایا، نہ ہی یہ واضح کیا کہ آیا شیل کے ٹکڑے کا تعلق اتوار کو ایران کی جانب سے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی تنصیبات کی طرف داغے گئے ڈرون حملوں سے تھا یا نہیں۔
